4 دسمبر 2013 - 20:30
محسن رضائی: علاقے میں ایران کا مثبت کردار

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی شراکت اور اس کے ساتھ تعاون کے بغیر علاقے میں عراق، فلسطین اور شام سمیت کسی بھی ملک کا بحران ختم نہیں ہوسکتا۔

ابنا: ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں ایک بیان میں کہا کہ ایران، علاقے کی ایک اتنی بڑی طاقت ہے کہ جسے نظر انداز کرکے علاقے کا کوئی مسئلہ ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا۔ محسن رضائی نے ایران کے خلاف مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پابندیوں کا اقدام ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جسے اپنے بل بوتے پر اقتصادی ترقی کیلئے ایک موقع میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے اور ایران اس وقت اپنی اسی پالیسی پر گامزن ہے۔......./169